خوش قسمت شہری نے ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیت کر سب کو حیران کر دیا
Web Desk
15 April 2026
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست اوہائیو میں قسمت کی دیوی ایک شہری پر ایسی مہربان ہوئی کہ اس نے محض چند گھنٹوں کے وقفے سے دو مختلف لاٹریاں جیت کر سب کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔ شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے اس خوش قسمت شخص نے اوہائیو لاٹری حکام کو بتایا کہ اس کے ناقابلِ یقین دن کا آغاز محض 50 سینٹ کے ایک چھوٹے سے کھیل سے ہوا، جس میں اسے 250 ڈالر کا انعام ملا۔
اس ابتدائی جیت نے شہری کا حوصلہ بڑھایا اور وہ ٹیلیمج کے ایک سٹور پر مزید قسمت آزمانے پہنچ گیا۔ وہاں اس نے چند اور لاٹری ٹکٹ خریدے، لیکن چوتھے ٹکٹ کو سکریچ کرتے ہی اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب اس پر 3 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا بڑا انعام نکل آیا۔ لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں ایک ہی شخص کا دو بار انعام جیتنا ایک انتہائی نایاب واقعہ ہے جو قسمت کے غیر معمولی کھیل کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خوش قسمت فاتح نے بتایا کہ وہ اس رقم کا بہترین استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اس نے اعلان کیا کہ وہ سب سے پہلے اپنے والدین کی گاڑی کی واجب الادا رقم ادا کرے گا، جس کے بعد وہ اپنے لیے ایک نئی گاڑی خریدے گا اور بقیہ خطیر رقم کو اپنے مستقبل کی بچت (Savings) میں شامل کر لے گا۔ اس دلچسپ واقعے نے جہاں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، وہیں لاٹری اسٹور پر بھی لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جو اپنی قسمت آزمانے کے لیے وہاں پہنچ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026