کلینک میں چوری کی کوشش ناکام، چور شٹر میں پھنس گیا
Web Desk
14 April 2026
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں چوری کی ایک ایسی انوکھی واردات پیش آئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایک چور نے رات کی تاریکی میں امراضِ قلب کے ماہر (کارڈیالوجسٹ) کے کلینک میں نقب لگانے کی کوشش کی، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ کلینک کے شٹر اور دیوار کے درمیان تنگ جگہ میں بری طرح پھنس گیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے “دنیا کی ناکام ترین چوری” قرار دے رہے ہیں۔
عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق، چور نے چھت کے راستے کلینک میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم اندر گھستے ہوئے اس کی گردن شٹر کے درمیان پھنس گئی۔ کافی دیر تک خود کو چھڑانے کی ناکام کوششوں کے بعد جب اس کی جان پر بن آئی، تو اس نے مجبوراً شٹر پر لاتیں مار کر شور مچانا شروع کر دیا تاکہ کوئی اسے نکال سکے۔ شور سن کر قریبی لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ٹیم اور فائر فائٹرز کو طلب کیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے خصوصی آلات اور کٹر کی مدد سے شٹر کا کچھ حصہ کاٹا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد چور کو بحفاظت باہر نکالا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر ابتدائی طبی امداد کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف چوری کی کوشش اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026