کائنات کا تیز رفتار پھیلاؤ سائنسدانوں کیلئے معمہ، تاریک توانائی پر تحقیق جاری
Web Desk
12 April 2026
کائنات کے بارے میں جدید سائنسی تحقیق کے مطابق یہ مسلسل پھیل رہی ہے اور اس پھیلاؤ کی رفتار بھی بڑھ رہی ہے، تاہم اس کی وجوہات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق ایڈون ہبل نے سب سے پہلے یہ مشاہدہ کیا تھا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں، جس نے بگ بینگ نظریے کی بنیاد مضبوط کی۔ 1990 کی دہائی میں ہونے والی مزید تحقیق نے یہ انکشاف کیا کہ کائنات کا پھیلاؤ سست نہیں بلکہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔
اس اہم دریافت پر سائنسی دنیا میں نوبل انعام بھی دیا گیا، لیکن اس کی اصل وجہ آج بھی تحقیق کا موضوع ہے۔
ماہرین نے اس پراسرار کیفیت کو سمجھانے کے لیے تاریک توانائی کا نظریہ پیش کیا ہے، جو ایک نامعلوم قوت ہے جو کائنات کو مسلسل پھیلنے پر مجبور کر رہی ہے۔ تاہم اس توانائی کی اصل حقیقت اور طریقہ کار اب تک ایک راز ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026