LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

Web Desk

12 April 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر بوسٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتی عملے نے کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب بھی کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے بوسٹن میں ہارورڈ گروتھ لیب کی ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ریکارڈو ہاؤس مین اور دیگر ماہرین بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت، جاری اصلاحات اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ماہرین کے ساتھ پائیدار معاشی ترقی کے مواقع اور پالیسی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وہ پاکستان کانفرنس کے موقع پر ماہرین، پالیسی سازوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کے معاشی وژن اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کریں گے۔