سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
Web Desk
7 September 2026
کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے عوام کی مہمان نوازی اور سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور صوبائی حکومت کی انتظامی پابندیوں، راستوں کی بندش اور سیاسی انتقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس دلیری سے فسطائیت اور ظلم کا سامنا کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی حکومت پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف خوش آمدید کے دعوے کیے جاتے ہیں اور دوسری طرف راستوں میں کنٹینرز رکھ کر گڑھے کھودے جاتے ہیں اور خواتین و سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قائم موجودہ اسمبلیاں اور حکومتیں عوامی مینڈیٹ کے بجائے جعلی فارم 47 کے ذریعے مسلط کی گئی ہیں، اور اگر حکمران حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں تو صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنرز کے عہدوں سے استعفے دیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل اور آئینی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون صرف کمزوروں کے لیے رہ گیا ہے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کو جیل انتظامیہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے آگے بڑھیں، عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026