LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ

Web Desk

7 September 2026

تہران: ایرانی بحریہ کے چیف کمانڈر ایڈمرل شاہرام ایرانی نے امریکہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج میں اتنی صلاحیت اور مہارت موجود ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر دشمن کی افواج کو کسی بھی مقام پر مکمل طور پر مفلوج کر سکتی ہیں۔

تہران میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل شاہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی جدید تزویراتی کارروائیوں اور حکمتِ عملی نے مخالفین کو حیران کر دیا ہے اور ان کی جنگی و آپریشنل صلاحیتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحری اقدامات کے نتیجے میں دشمن کے جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیت طویل عرصے تک غیر فعال اور ناکارہ رہی ہے۔

کمانڈر ایرانی بحریہ نے مزید کہا کہ دشمن کو اس کے معاندانہ مقاصد کے حصول سے روکنا اور علاقائی سمندری حدود کا تحفظ کرنا ایرانی بحریہ کا بنیادی مشن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلیجِ فارس اور عالمی پانیوں میں مخالف افواج کی تمام سرگرمیوں کی مسلسل اور گہری نگرانی کی جا رہی ہے، اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔