قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
Web Desk
7 September 2026
کراچی: صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی میں شارع فیصل پر قائم وزارتِ خارجہ کے کیمپ آفس کے باہر جاری دھرنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔
متاثرہ خاندان گزشتہ رات سے وزارتِ خارجہ کے دفتر کے باہر اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے دھرنا دیے ہوئے تھے اور انہوں نے صبح سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لیے شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے دھرنے میں موجود 6 مردوں اور 5 خواتین سمیت 11 مظاہرین کو گرفتار کر کے ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
کریک ڈاؤن کے بعد دیگر متاثرہ فیملیز اور شہری بڑی تعداد میں ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گئے اور زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شدید عوامی احتجاج اور مذاکرات کے بعد پولیس نے حراست میں لیے گئے تمام 11 مظاہرین کو رہا کر دیا اور ان کا قبضے میں لیا گیا سامان بھی واپس کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت اور وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صومالیہ میں محصور پاکستانیوں کی فوری بازیابی کے لیے سفارتی سطح پر جاندار اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026