LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا

Web Desk

7 September 2026

برلن: جرمنی میں سیکورٹی حکام نے بجلی کے قومی گرڈ پر ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 21 خطرناک دھماکہ خیز آلات (بم) کو وقت پر ناکارہ بنا دیا ہے۔

مشرقی جرمن ریاست سیکسنی (Saxony) میں حکام کو بجلی کے انرجی گرڈ پر حملوں اور تخریب کاری کے واقعات کی تحقیقات کے دوران مختلف اہم مقامات اور بجلی کے پولز سے کل 21 دھماکہ خیز آلات ملے۔ سیکورٹی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام آلات کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا کر ایک بڑے پاور بریک ڈاؤن اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کو ٹال دیا۔

جرمن پولیس کے مطابق، پاور گرڈ پر تخریب کاری کی اس منظم کوشش کے سلسلے میں ایک نامعلوم ملزم کے خلاف باقاعدہ تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے گزشتہ ہفتے پاور گرڈ پر ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعترافی اور دھمکی آمیز خطوط ارسال کیے تھے۔ جرمن سیکورٹی اداروں نے ملک کے تمام اہم اور حساس توانائی کے انفراسٹرکچر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔