ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
Web Desk
7 September 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز، خلیج میکسیکو اور جھیل اونٹاریو کے جغرافیائی ناموں کو تبدیل کرنے کی تجاویز و مطالبات کے بعد اب امریکی ریاست ’نیو میکسیکو‘ (New Mexico) کا نام تبدیل کرنے کی متنازعہ تجویز پیش کر دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ متعدد افراد نے انہیں ریاست کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا نیو میکسیکو کا نام بدل کر ’نیو امریکہ‘ (New America) رکھا جانا چاہیے، جو اس ریاست کی پہچان کے لیے زیادہ باوقار، خوبصورت اور مناسب ہے۔
دوسری جانب نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجن گریشم (Michelle Lujan Grisham) نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ریاست کا نام کسی قسم کی سیاسی بحث کا موضوع نہیں ہے۔ گورنر مشیل کا کہنا تھا کہ نیو میکسیکو کا نام خود امریکہ کے وجود میں آنے سے بھی سو سال سے زیادہ قدیم ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل
7 September 2026
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
7 September 2026
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا
7 September 2026