LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Web Desk

7 September 2026

لاہور: 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) لاہور نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

حماد اظہر، جنہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے طویل عرصے سے اشتہاری قرار دے رکھا تھا، کو سخت سیکورٹی کے حصار میں اے ٹی سی جج سردار محمد اکرم خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے آغاز پر جج کے حکم پر میڈیا نمائندوں اور غیر متعلقہ افراد کو کمرہٴ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور محض وکلاء اور تفتیشی حکام کو اندر رہنے کی اجازت دی گئی۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ حماد اظہر 9 مئی کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 (جناح ہاؤس حملہ کیس) سمیت لاہور کے تمام 14 مقدمات میں نامزد ہیں۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی، تاہم اتوار کی سرکاری تعطیل کے باعث ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے کل 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 28 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔