عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
Web Desk
7 September 2026
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کے رجحان کے اثرات مقای صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں نمایا ں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 406 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 058 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں اس تلاطم کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 064 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی سستے ہوئے ہیں؛ فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7 ہزار 059 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 34 روپے گھٹ کر 6 ہزار 051 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026