LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا

Web Desk

7 September 2026

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کے لیے 2.58 ارب جاپانی ین (تقریباً 16.4 ملین امریکی ڈالر) کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور قدرتی آفات سے دوچار مقامی آبادیوں کی نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق اس گرانٹ کے تحت ضلع لاڑکانہ میں دریائے سندھ کے دائیں کنارے واقع اولڈ آباد بند کو بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا، جس سے خطے میں سیلاب کے خطرات کو کم کرنے اور انفراسٹرکچر کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران ‘ایکسچینج آف نوٹس’ اور ‘ریکارڈ آف ڈسکشن’ پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی (Akamatsu Shuichi) نے دستخط کیے۔ جبکہ گرانٹ کے باضابطہ معاہدے پر ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور سبینہ قریشی اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی (Sugawara Takayuki) نے دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے جاپان کو پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ قدر ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے اس کی مسلسل دوستی اور فراخدلانہ معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاپان کے پائیدار عزم کی تعریف کی۔ جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔