ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
Web Desk
7 September 2026
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے جنوبی کوریا کو خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز کے تنازع سے دور رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حساس سمندری خطے میں امریکی کارروائیوں کا حصہ بننے والے کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی کو ایران کے خلاف مستقیم جارحیت تصور کیا جائے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات 64 سال سے زائد عرصے پر محیط ہیں اور ہمیشہ باہمی احترام کی بنیاد پر استوار رہے ہیں۔ تاہم موجودہ حالات میں جب ایرانی عوام امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں مصروف ہیں، کسی بھی خودمختار ملک کو امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے خطے پر ناہق جنگ مسلط کی اور اب اس کے پیدا کردہ معاشی و تجارتی اثرات کی قیمت پوری دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے قبل آبنائے ہرمز عالمی تجارتی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی۔ امریکہ کی جارحیت کے باعث ہی بین الاقوامی بحری نقل و حمل شدید متاثر ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے بحران کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کی کوششوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اپنے ہی پیدا کردہ خلل کو دوسروں کے سر تھوپنا امریکہ کا پرانا طریقۂ کار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
بھارتی پولیس اہلکار کے پاس برصغیر کی تاریخ کی عکاسی کرتا قدیم سکوں کا ذخیرہ
7 September 2026