LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Web Desk

7 September 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے آئندہ سربراہی اجلاس، زرعی و صنعتی گیس فراہمی اور برآمدات سے متعلق متعدد کلیدی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ای سی سی نے ستمبر 2027 میں پاکستان میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے 6.6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے، جبکہ وزراء کو ہدایت کی گئی کہ وہ مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی حتمی ضرورت کا ازسرِ نو جائزہ لیں۔ اس کے علاوہ، کمیٹی نے گوادر فری زون سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی غیر ملکی برآمد کی تجویز کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں تعلیمی و صنعتی شعبے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے؛ دانش اسکولز اتھارٹی فنڈ کے لیے اینڈومنٹ فریم ورک کے تحت 5 ارب روپے کی سیڈ منی منظور کی گئی، جبکہ فاطمہ فرٹیلائزرز اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبر تک گیس کی باقاعدہ فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم، تمباکو کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت اور سیس میں اضافے کی تجویز کو مزید بریفنگ کے لیے متعلقہ وزارت کو واپس بھیجتے ہوئے مؤخر کر دیا گیا۔ کمیٹی نے ‘پاکستان اسکلز امپیکٹ بانڈ’ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور وزارتِ تعلیم کو عملدرآمد کے لیے 30 ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔