LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

Web Desk

7 September 2026

نیویارک/نیوجرسی: ممتاز امریکی ریپر میکلمور (Macklemore) نے نیوجرسی میں منعقدہ ایک بڑے میوزک کنسرٹ کو فلسطین کی حمایت اور آزادی کے حق میں احتجاجی مظاہرے میں تبدیل کر دیا۔

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے 80 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں گلے میں فلسطینی چفیہ (کفایہ) پہن کر “فلسطین کو آزاد کرو” (Free Palestine) کے پرجوش نعرے لگائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مظلوم عوام یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ دنیا انہیں بھولی نہیں ہے اور زمین کا ہر انسان برابر کی آزادی و بنیادی انسانی حقوق کا مستحق ہے۔

کنسرٹ کے دوران میکلمور نے اپنے مشہور احتجاجی نغمے “ہندز ہال” (Hind’s Hall) پر پرفارم کیا، جبکہ بیک اسٹیج کی بڑی اسکرینوں پر غزہ کے مناظر اور فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کے پیغامات ڈسپلے کیے گئے۔ اس موقع پر امریکی ریپر نے فلسطین کے ساتھ ساتھ لبنان، ایران، سوڈان اور کیوبا کی آزادی کے حق میں بھی آواز بلند کی، جسے تقریب میں موجود ہزاروں شائقین نے سراہا۔