LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کر رہا ہے: رائٹرز کا دعویٰ

Web Desk

8 April 2026

عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان خفیہ سیٹلائٹ معلومات کے تبادلے کے لیے ایک مستقل رابطہ چینل قائم ہے، جس کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں درجنوں حساس مقامات کی تفصیلی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روسی سیٹلائٹس نے 11 مختلف ممالک میں فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں اور آئل فیلڈز کی جیو لوکیشن اور سرویلنس ڈیٹا فراہم کیا ہے۔ حیران کن طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ جن مقامات کی نگرانی کی گئی، ان میں سے کئی کو چند روز بعد ہی ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ نگرانی کی زد میں سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسے اہم ممالک کی تنصیبات بھی آئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر بھی روسی سیٹلائٹس کی غیر معمولی سرگرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ تعاون صرف سیٹلائٹ ڈیٹا تک محدود نہیں بلکہ روسی اور ایرانی ہیکرز سائبر حملوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ معلومات درست ہیں تو یہ خطے میں طاقت کے توازن اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر نئی سفارتی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔