90 سالہ معمر خاتون نے تقریباً 3 منٹ تک لٹک کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
Web Desk
6 April 2026
امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ معمر ایتھلیٹ این کرائل ایسلسٹن نے ‘ڈیڈ ہینگ’ (Dead Hang) پوزیشن میں 2 منٹ 52 سیکنڈ تک رہ کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 10 مختلف کھیلوں میں بطور کھلاڑی اور کوچ مہارت رکھنے والی این کرائل نے رواں سال فروری میں اس چیلنج کے لیے باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا اور 81 سالہ اینی جوڈس کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ چار بچوں اور 10 پوتے پوتیوں کی دادی این کرائل نے اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی کامیابیوں پر خوشیاں مناتے گزاری، لیکن 90 سال کی عمر میں خود ایک عالمی اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے ایک حیران کن اور فخر کا لمحہ ہے۔ ان کی یہ ہمت اور جسمانی طاقت سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے لیے فٹنس کی ایک نئی مثال بن گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026