ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز جلد اولین سفر پر روانہ ہونے کیلئے تیار
Web Desk
3 April 2026
میامی، فلوریڈا: رائل کیریبین انٹرنیشنل نے اپنے ’آئیکون کلاس‘ کے نئے بحری جہاز ’ہیرو آف دی سیز‘ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ 2 لاکھ 50 ہزار ٹن سے زائد وزنی یہ جہاز اگست 2027 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جہاز کی بکنگ کا سلسلہ 2 اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے، جس کے لیے دنیا بھر کے سیاحوں میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ جہاز فیملی تعطیلات کے تصور کو بدل کر رکھ دے گا۔ اس میں 154 فٹ کی بلندی پر واقع سمندر کا سب سے بڑا واٹر پارک، 9 سوئمنگ پولز اور 28 مختلف کھانے کے مقامات (Restaurants) موجود ہوں گے۔ جہاز کی خاص بات اس کا کائینیٹک آرٹ مجسمہ اور 3 منزلوں پر پھیلا ہوا فیملی ٹری ہاؤس ہے، جہاں 12 افراد بیک وقت قیام کر سکتے ہیں۔ یہ جہاز اپنے پیشرو ’آئیکون آف دی سیز‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دے گا جو جنوری 2024 سے سمندروں پر راج کر رہا ہے
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026