ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ
Web Desk
3 April 2026
سڈنی: آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 2017 سے 2025 تک کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ کا استعمال جسم میں ایسی حیاتیاتی تبدیلیاں لاتا ہے جو کینسر کی بنیاد بنتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق، ویپنگ کے بخارات پھیپھڑوں اور منہ کے خلیات میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور انسانی ڈی این اے (DNA) کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
تحقیق کے مرکزی مصنف فریڈی سیتاس کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا کہ ویپنگ مکمل طور پر محفوظ ہے، ایک خطرناک غلط فہمی ہے۔ جانوروں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا کہ ای سگریٹ کے دھوئیں کے زیرِ اثر رہنے والے چوہوں میں پھیپھڑوں کے ٹیومرز بننے کی شرح زیادہ تھی۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ جس طرح سگریٹ کے نقصانات تسلیم کرنے میں دہائیاں لگ گئیں، ہمیں ویپنگ کے معاملے میں وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیے اور فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026