LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

بریانی کھائیں وہ بھی مفت؛ ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش

Web Desk

2 April 2026

تامل ناڈو: بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریسٹورنٹ نے گیس کی کمی کے باعث اپنے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کو “کھانا پکانے میں مدد کریں اور بدلے میں کھانا حاصل کریں” کی آفر دے دی ہے۔ ریسٹورنٹ کے باہر لگے پوسٹر کے مطابق، جو شہری ایک کمرشل گیس سلنڈر فراہم کرے گا، اسے پورے مہینے کے لیے مفت بریانی دی جائے گی، جبکہ دو سلنڈر دینے والوں کو روزانہ دو پلیٹ بریانی پیش کی جائے گی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈرز کی عدم دستیابی نے ان کے کاروبار کو ٹھپ کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ متبادل راستہ اختیار کیا۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی اور آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے راستے ایل پی جی کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث بھارت میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک سرکاری اسپتال سے بھی ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی تھی جہاں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عارضی چولہوں پر مریضوں کا کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔