LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

جاپان میں جل پری کی باقیات دریافت، ماہرین میں بحث چھڑ گئی

Web Desk

1 April 2026

ٹوکیو: جاپان کے علاقے فوکوشیما میں ایک پرانے مکان کی صفائی کے دوران برآمد ہونے والے ایک عجیب الخلقت ڈھانچے نے سائنسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس ڈھانچے کے اوپری حصے میں انسان نما کھوپڑی، تیز دھار دانت اور بڑے بازو موجود ہیں، جبکہ نچلا حصہ مچھلی کی دم جیسا ہے۔ مقامی لوگ اسے “جل پری” قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض ماہرین اسے جاپانی لوک کہانیوں کی مشہور آبی مخلوق “کپّا” سے منسوب کر رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا ایک گروہ اس دریافت کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ ماضی میں بھی ایسی کئی “ممفائیڈ جل پریاں” سامنے آئی ہیں جو بعد میں بندر کے اوپری دھڑ اور مچھلی کے نچلے حصے کو مہارت سے جوڑ کر تیار کی گئی نکلیں۔ تاہم، فوکوشیما کی اس دریافت کی حقیقت جاننے کے لیے کاربن ڈیٹنگ اور ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ کا سہارا لیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کوئی قدیم نامیاتی باقیات ہیں یا محض ایک فنکارانہ دھوکہ۔

اسی دوران جاپان ہی سے ایک اور حیرت انگیز خبر آئی ہے جہاں ایک مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں معجزانہ طور پر زندہ ہو گئیں۔ اس واقعے نے طبی ماہرین کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ کس طرح ایک شدید جھٹکے نے ان کے قلب کو دوبارہ متحرک کر دیا۔