’پورا مہینہ مفت بریانی کھائیں‘: ریسٹورنٹ کی انوکھی آفر وائرل
Web Desk
30 March 2026
چنئی/تامل ناڈو: مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث بھارت میں ایل پی جی (LPG) سلنڈرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ریاست تامل ناڈو کے ایک ریسٹورنٹ مالک نے ایک انوکھی اور دلچسپ آفر متعارف کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ریسٹورنٹ نے اپنے باہر ایک اشتہار لگایا ہے جس پر درج ہے: “کھانا پکانے میں ہماری مدد کریں، ہم آپ کو کھانا کھلائیں گے”۔
اس منفرد آفر کے مطابق، جو شہری ریسٹورنٹ کو ایک کمرشل گیس سلنڈر فراہم کرے گا، اسے پورا مہینہ مفت بریانی دی جائے گی۔ اسی طرح، دو سلنڈر دینے والے شخص کو روزانہ بریانی کی دو پلیٹیں مفت ملیں گی۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے ان کا کاروبار بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، اور یہ اقدام محض اپنا کام جاری رکھنے کی ایک کوشش ہے کیونکہ وہ اپنے ملازمین کو بے روزگار نہیں دیکھ سکتے۔
واضح رہے کہ بھارت اپنی ضرورت کی ایل پی جی کا بڑا حصہ خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے، جو آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے۔ اس سے قبل ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک سرکاری ہسپتال کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جہاں سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لیے کھانا لکڑیوں کے عارضی چولہوں پر تیار کیا جا رہا تھا۔ توانائی کا یہ بحران اب عام شہریوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026