LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

بینک کی معمولی سی غلطی سے کسان کی بیوی کروڑ پتی بن گئی

Web Desk

30 March 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں بینک کی ایک معمولی فنی خرابی نے دیو گنج گاؤں کی ایک غریب کسان کی اہلیہ کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا، مگر خاتون کی غیر معمولی دیانت داری نے سب کے دل جیت لیے۔ کسان پارس بھن کی اہلیہ ریتا، نوراتری کے موقع پر رقم نکلوانے بینک گئیں، مگر بینک بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے قریبی اے ٹی ایم کا رخ کیا۔

جب ریتا نے اے ٹی ایم پر اپنا بیلنس چیک کیا تو وہ دنگ رہ گئیں، ان کے اکاؤنٹ میں 9,99,49,588 روپے (تقریباً 10 کروڑ) موجود تھے۔ اپنی آنکھوں پر یقین نہ آنے پر انہوں نے دوسرے اے ٹی ایم سے بھی تصدیق کی اور ثبوت کے طور پر سکرین کی ویڈیو بنائی جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اتنی بڑی رقم دیکھ کر بھی ریتا نے ایک روپیہ بھی استعمال نہیں کیا اور اپنے گھر والوں کو بھی سختی سے منع کر دیا کہ وہ ان فنڈز کو ہاتھ نہ لگائیں۔

بینک آف انڈیا کے مقامی برانچ منیجر رشی کانت پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی تکنیکی خرابی یا غلط ٹرانزیکشن کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ ریتا کے اس اقدام نے انہیں پورے علاقے میں ہیرو بنا دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں جہاں لوگ معمولی فائدے کے لیے ایمان بیچ دیتے ہیں، وہاں ریتا نے دیانت داری کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔ بینک حکام نے برانچ کھلتے ہی تحقیقات اور غلطی کی درستی کی یقین دہانی کرائی ہے۔