LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا

گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کے جرم میں شہری گرفتار، قید کی سزا

Web Desk

28 March 2026

کٹھمنڈو/کُرونیگالا: سری لنکا میں ایک عجیب و غریب قانونی کارروائی کے نتیجے میں 48 سالہ شہری کو اپنے گھر میں محض 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ضلع کُرونیگالا کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی اس شخص کو عدالت نے 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر عائد پابندی کے دوران ملزم کو غیر قانونی طور پر پیٹرول رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

شہری پر پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤکل کوئی اسمگلر یا ذخیرہ اندوز نہیں ہے، بلکہ اس نے پیٹرول صرف اپنی گھاس کاٹنے والی مشین (Lawn Mower) میں استعمال کے لیے رکھا تھا۔ وکیلِ صفائی نے عدالت میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ قانون کے تحت ایک رجسٹرڈ گاڑی کا مالک پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے، تاہم قانون میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنی مقدار “قابلِ اجازت” ہے اور کتنی “غیر قانونی”۔

اس فیصلے نے سری لنکا میں نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنی قلیل مقدار پر قید کی سزا دینا غیر منطقی ہے، خاص طور پر جب قانون میں مقدار کی حد واضح نہ ہو۔ دوسری جانب پولیس کا اصرار ہے کہ ایندھن کے بحران اور سپلائی کنٹرول کے پیشِ نظر ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ یہ واقعہ سری لنکا میں ایندھن کی قلت اور اس سے جڑے سخت قوانین کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔