مس تھائی لینڈ کے مقابلہ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت گرنے کی ویڈیو وائرل
Web Desk
28 March 2026
بینکاک: تھائی لینڈ میں جاری ‘مس گرینڈ تھائی لینڈ’ کے مقابلے میں اس وقت ایک عجیب مگر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک نوجوان امیدوار کے نقلی دانت (وینیئرز) بھری محفل میں نکل آئے۔ 18 سالہ ماڈل کامولوان چناگو اسٹیج پر اپنی تعارفی تقریر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
لائیو اسٹریمنگ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ کامولوان تقریر کے بیچ میں اچانک بولنے میں دشواری محسوس کرتی ہیں، تاہم انہوں نے کمالِ ہوشیاری سے کیمرے سے رخ موڑ کر فوری طور پر انہیں درست کیا۔ اس غیر متوقع حادثے نے ایک لمحے کے لیے حاضرین کو حیران کر دیا، لیکن ماڈل نے گھبرانے کے بجائے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت (Professionalism) کا مظاہرہ کیا۔
اپنے نقلی دانتوں کو درست کرنے کے فوراً بعد کامولوان نے نہ صرف اپنی تقریر مکمل کی بلکہ پورے اعتماد کے ساتھ اسٹیج پر اپنی واک بھی پوری کی۔ ان کے اس پُراعتماد رویے اور صورتحال کو سنبھالنے کے انداز نے وہاں موجود ججز اور حاضرین کو بے حد متاثر کیا، جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ماڈل کی ہمت کی داد دے رہے ہیں کہ انہوں نے ایک ممکنہ شرمندگی والے لمحے کو اپنی جیت میں بدل دیا۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026