امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ عالمی معیشت کے لیے کورونا جیسی صورتحال پیدا کرسکتی ہے، پوٹن کا انتباہ
Web Desk
26 March 2026
ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ عالمی معیشت کو اسی طرح متاثر کر سکتی ہے جیسے ماضی میں کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
ماسکو میں صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال عالمی پیداوار اور ترسیل کے نظام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تیل و گیس، دھاتوں، کھادوں اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ صنعتیں براہِ راست اس بحران کی زد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازوں میں اس صورتحال کا موازنہ کورونا وبا سے کیا جا رہا ہے، جس نے عالمی ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ ان کے بقول اگر جنگ کا سلسلہ جاری رہا تو سپلائی نظام مزید متاثر ہوگا اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا۔
صدر پوٹن نے اپنی حکومت اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں کو ہدایت کی کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محتاط انداز میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقتی فائدے کے بجائے طویل مدتی استحکام کو ترجیح دی جائے کیونکہ عالمی منڈی کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس نے پابندیوں اور چیلنجز کے باوجود اپنی معیشت کو مستحکم رکھا ہے، تاہم بدلتے حالات میں مزید اتحاد اور مضبوطی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری کے بغیر کسی بھی ملک کے لیے اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ ممکن نہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026