تل ابیب پر اڑتے کووں کے جُھنڈ، کیا ’مکمل تباہی‘ کی علامت ہے؟
Web Desk
26 March 2026
تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے ایک عظیم الشان جھنڈ کے منڈلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب خطہ شدید کشیدگی اور میزائل حملوں کی زد میں ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو کسی بڑی ‘آنے والی تباہی’ یا ‘تباہی کے شگون’ (Harbinger of Doom) کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر صارفین نے اس واقعے کو مختلف تاریخی اور مذہبی تناظر میں پیش کیا ہے۔ ایک صارف کے مطابق قدیم روم میں پرندوں کی ایسی حرکات کو ‘خدا کی ناراضگی’ اور ‘سلطنتوں کے زوال’ کی علامت سمجھا جاتا تھا، یہاں تک کہ رومی ایسی صورتحال میں جنگیں تک روک دیا کرتے تھے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے۔
مذہبی حلقوں میں بھی اس واقعے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ بعض صارفین نے انجیلِ مقدس کی ‘بک آف ریویلیشن’ (Book of Revelation) کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مکمل تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ پرندوں کا یہ طرزِ عمل بعض اوقات موسمی تبدیلی یا ماحولیاتی دباؤ کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم موجودہ جنگی صورتحال نے ان توہمات اور پیشگوئیوں کو نئی ہوا دے دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026