LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

غلط طیارے کا انتخاب، ایئر انڈیا کی پرواز 8 گھنٹے ہوا میں گھوم کر واپس

Web Desk

22 March 2026

نئی دہلی: ایئر انڈیا کی دہلی سے کینیڈا جانے والی پرواز ‘اے آئی 185’ کو ایک غیر معمولی آپریشنل غلطی کے باعث آدھے راستے سے واپس دہلی آنا پڑا۔ طیارہ تقریباً چار گھنٹے کی مسافت طے کر کے جب چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا، تو ایئرلائن انتظامیہ کو احساس ہوا کہ جس طیارے کا انتخاب کیا گیا ہے، اسے کینیڈا کی فضائی حدود میں داخلے یا لینڈنگ کے لیے مطلوبہ تکنیکی منظوری حاصل نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس غلطی کا ادراک ہوتے ہی پرواز کو فوری طور پر واپس مڑنے کی ہدایت کی گئی۔ طیارہ مجموعی طور پر آٹھ گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد دوبارہ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی اور آپریشنل تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ کینیڈا پہنچنے پر کسی قانونی یا تکنیکی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

ایئرلائن نے اس واقعے پر مسافروں سے معذرت کی ہے اور متاثرہ افراد کو ہوٹل میں قیام سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ماہرینِ ہوابازی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غلطی سے ایئرلائن کو نہ صرف ایندھن کی مد میں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایئرلائن کے آپریشنل انتظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو اگلے روز متبادل طیارے کے ذریعے کینیڈا روانہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔