LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

میٹا کا 16 سے کم عمر آسٹریلوی نوجوانوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

Web Desk

20 November 2025

آسٹریلیا میں 10 دسمبر سے 16 سے کم عمر کے نوجوانوں پر فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنانے کی پابندی ہو گی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کرنا پڑے گا، میٹا اس سے پہلے ہی نوجوانوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دے گی۔

میٹا کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے میٹا 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کو پیغام بھیجنا شروع کر دے گا کہ انہیں انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک تک رسائی حاصل نہیں رہے گی، میٹا 4 دسمبر سے 16 سال سے کم عمر صارفین کے نئے اکاؤنٹس بلاک کرے گا اور موجودہ اکاؤنٹس کو بند کرنا شروع کر دے گا جبکہ 10 دسمبر تک تمام ایسے اکاؤنٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیے جائیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر کو پہنچنے پر صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ان کو اپنے اکاؤنٹس اسی حالت میں واپس ملیں گے جیسے وہ چھوڑ کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں آسٹریلوی حکومت کے قانون کو مبہم، مسائل سے بھرپور اور جلد بازی میں کیا گیا اقدام قرار دے چکی ہیں۔میٹا نے ایک مرتبہ پھر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کی طرح ہمارا بھی یہی مقصد ہے کہ آن لائن تجربات کو عمر کے مطابق اور محفوظ بنایا جائے لیکن نوجوانوں کو اپنے دوستوں اور کمیونیٹی سے علیحدہ کرنا اس کا جواب نہیں ہے۔