LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

Web Desk

20 March 2026

دنیا بھر میں خوشی کے معیار کو جانچنے والی تازہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2026 جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق فن لینڈ نے ایک بار پھر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے دنیا کا خوش ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس رپورٹ میں نہ صرف روایتی طور پر خوشحال سمجھے جانے والے ممالک کی کارکردگی سامنے آئی بلکہ کچھ غیر متوقع نتائج نے بھی عالمی توجہ حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق کوسٹاریکا چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ میکسیکو نے بھی کئی امیر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خوشی کا تعلق صرف آمدنی سے نہیں بلکہ سماجی اعتماد، مضبوط کمیونٹی اور روزمرہ زندگی کے معیار سے بھی جڑا ہوا ہے۔

فن لینڈ نے 10 میں سے 7.8 اسکور حاصل کیا، جو اس کی مسلسل برتری کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ کوسٹا ریکا اور میکسیکو نے ائرلینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی۔

یہ درجہ بندی افراد کی ذاتی رائے پر مبنی ہے، جس میں 0 سے 10 کے پیمانے پر زندگی کے معیار کو جانچا جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 147 ممالک اور ایک لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جبکہ 2023 سے 2025 تک کے اوسط اسکورز کو بنیاد بنایا گیا تاکہ نتائج زیادہ مستند ہوں۔ اس عمل میں گیلپ اور یو این سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشن نیٹ ورک نے اہم کردار ادا کیا۔

 

رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ کینیڈا، امریکا اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک میں خوشی کی سطح ایک خاص حد کے بعد رُک گئی ہے، جہاں اسکور 6.7 سے 6.9 کے درمیان رہا۔ اس کے برعکس مشرقی یورپ کے ممالک جیسے پولینڈ اور ایسٹونیا میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا، جو بہتر ہوتے معاشرتی اور معاشی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

ایشیا میں تائیوان 26 ویں نمبر کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ جاپان اور چین بالترتیب 61 ویں اور 65 ویں نمبر پر رہے۔ افریقہ میں ماریشیس کو سب سے خوش ملک قرار دیا گیا، جہاں کم بدعنوانی اور بہتر معیارِ زندگی اہم عوامل ہیں۔

برصغیر کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو پاکستان 104ویں نمبر پر رہا جس کا اسکور 4.9 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارت 116 ویں نمبر پر 4.5 اسکور کے ساتھ موجود ہے۔ فہرست کے سب سے آخری، یعنی 147 ویں نمبر پر افغانستان ہے جس کا اسکور محض 1.4 رہا۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوانوں میں خوشی کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ ویل بینگ ریسرچ سینٹر کے مطابق خاص طور پر مغربی اور انگریزی بولنے والے ممالک میں نوجوان لڑکیوں پر اس کے منفی اثرات زیادہ نمایاں ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک میں 25 سال سے کم عمر افراد کی زندگی سے اطمینان کی سطح گزشتہ دہائی کے دوران کم ہوئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ ڈیجیٹل دنیا میں زیادہ وقت گزارنا ہے۔ اس کے برعکس لاطینی امریکا میں مضبوط خاندانی اور سماجی روابط نوجوانوں کو زیادہ خوش رکھنے میں مدد دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق شمالی یورپی ممالک، خاص طور پر فن لینڈ کی کامیابی کے پیچھے دولت کی منصفانہ تقسیم، مضبوط فلاحی نظام اور بہتر معیارِ زندگی جیسے عوامل کارفرما ہیں، جبکہ تنازعات کا شکار ممالک بدستور فہرست کے نچلے حصے میں موجود ہیں۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے کئی ممالک کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے پر غور کر رہے ہیں، جو اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔