سربیا میں 3000 سال قدیم اجتماعی قبر دریافت
Web Desk
18 March 2026
بیلگریڈ: ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سربیا کے علاقے ‘گومالوا’ میں ایک ایسی اجتماعی قبر دریافت کی ہے جو قدیم دور میں ہونے والے ایک ہولناک قتلِ عام کی کہانی بیان کر رہی ہے۔ محققین کے مطابق یہ باقیات تقریباً 3000 سال پرانی ہیں اور ان افراد کی ہیں جو کسی حملے سے بچنے کے لیے بھاگ رہے تھے۔
یونیورسٹی کالج ڈبلن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر بیری مولائے، جو اس تحقیق کے شریک مصنف بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹیم کو توقع تھی کہ یہاں کسی بیماری کے باعث ہلاک ہونے والوں کی باقیات ہوں گی، تاہم شواہد نے قدیم قتلِ عام کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ قبر پہلی بار 1970 کی دہائی میں دریافت ہوئی تھی، لیکن حالیہ جدید جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے جنہیں 800 قبلِ مسیح کے قریب بے دردی سے مارا گیا تھا۔
آسٹرین آرکیالوجی انسٹیٹیوٹ کے ماہر ماریو گیورینووچ نے اس دریافت کو “حیران کن” قرار دیا ہے۔ تحقیق کے دوران جائے وقوعہ سے نہ صرف انسانوں بلکہ بھینٹ چڑھائے گئے جانوروں کی باقیات بھی ملی ہیں، جو اس دور کے مخصوص سماجی یا مذہبی پہلوؤں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت قدیم انسانی رویوں اور جنگ و جدل کی تاریخ کو سمجھنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026