LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

چہل قدمی سے آپ کسی فرد کے بارے میں کیا کچھ جان سکتے ہیں؟ ایک تحقیق میں دلچسپ انکشاف

Web Desk

18 March 2026

اگر آپ کسی فرد کی جذباتی کیفیت جاننا چاہتے ہیں تو صرف چہرہ دیکھنا کافی نہیں، بلکہ اس کے چلنے کے انداز پر غور کرنا بھی ضروری ہے۔ جاپان کے ایڈوانسڈ ٹیلی کمیونیکیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چلنے کے دوران ہاتھوں اور ٹانگوں کی حرکت جذبات کے بارے میں اہم اشارے فراہم کرتی ہے۔

تحقیق میں رضاکاروں کو ویڈیو کلپس دکھا کر لوگوں کے جذبات کا اندازہ لگانے کو کہا گیا۔ محققین نے پایا کہ ہاتھوں کو زیادہ جھولنا غصے کی علامت، جبکہ معمولی حرکت خوف یا اداسی کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ تحقیق اداکاروں کی خدمات سے کی گئی، جنہیں مختلف جذبات کے حالات یاد کر کے چہل قدمی کرنے کو کہا گیا۔ ان کی حرکات کو خصوصی ٹریکرز سے ریکارڈ کیا گیا، اور ویڈیوز کو دیکھ کر رضاکاروں نے جذبات کا اندازہ لگایا۔

محققین کے مطابق، اگر جسمانی اشاروں پر غور کیا جائے تو کوئی بھی فرد مؤثر انداز سے دیگر کی جذباتی کیفیت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل Royal Society Open Science میں شائع ہوئے ہیں۔