ٹینس کھیلنے والا روبوٹ جو اس کھیل کا مستقبل بدل کر رکھ دے گا
Web Desk
18 March 2026
روبوٹس مختلف شعبوں میں بتدریج اپنی جگہ بنا رہے ہیں، مگر کھیلوں میں وہ اب بھی انسانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں Wimbledon میں نمبر ون سیڈ کھلاڑی کا سامنا ایک فورتھ سیڈ روبوٹ سے ہوسکتا ہے۔چینی کمپنی GALBOT کے ماہرین نے ایک روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے Uni Tree کے روبوٹ کو لیا اور اسے انسانی حرکات کے طریقے سکھا کر ایک انسان کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار کیا۔محققین نے بتایا کہ طویل اور سخت ٹریننگ دینے کے بجائے روبوٹ کو انسانی حرکات کو سمجھنے کی تربیت دی گئی تاکہ وہ ٹینس کھیلنے کے لیے ضروری صلاحیتوں کو اپنانے کے قابل ہو جائے۔یونی ٹری جی 1 نامی روبوٹ نے اپنے پہلے مقابلے کے دوران گیند کو متعدد انداز میں واپس ہٹایا، اور سائنسدانوں نے کہا کہ نتائج حیران کن رہے، کیونکہ روبوٹ حقیقی دنیا میں انسان کے ساتھ ٹینس کھیلنے میں کامیاب ہوگیا۔
متعلقہ عنوانات
خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت
25 May 2026
لیتھیم نکالنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
25 May 2026
چین کا انسان کو چاند پر اتارنے کےلیے مشن کامیابی سے روانہ
25 May 2026
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل
24 May 2026
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی
24 May 2026
2026 میں گوگل سرچ میں لکھے گئے غلط الفاظ کونسے ہیں؟
23 May 2026
علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف
23 May 2026
واٹس ایپ میں بڑی اپڈیٹ، اب میسجز پر اسٹیکرز سے بھی ری ایکشن دیا جاسکے گا
22 May 2026