سائنسدان نے گندھک اور میگما کے درمیان نیا سیارہ دریافت کر لیا
Web Desk
18 March 2026
سائنسدانوں نے ایک منفرد اور حیرت انگیز سیارہ دریافت کر لیا ہے جس میں میگما کا دائمی سمندر موجود ہے اور اندر گندھک کے وافر ذخائر پائے جاتے ہیں۔ اس نئے سیارے کا نام L 98-59 d رکھا گیا ہے جو زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔
یہ اہم دریافت جدید ترین خلائی دوربین جیمز ویب سپیس ٹیلیسکوپ کے ذریعے کیے گئے مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ زمین سے تقریباً 1.6 گنا بڑا ہے اور اس کی فضا میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی بڑی مقدار موجود ہے، جو گندھک سے بھرپور ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ اس سے قبل اس سیارے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں تھیں، جیسے یہ ایک گیس ڈوارف ہو سکتا ہے یا برف اور گہرے سمندروں سے بھری پانی کی دنیا۔ تاہم تازہ ترین تحقیق نے یہ تمام قیاسات رد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ سیارہ ایک بالکل نئی قسم کا ہے، جہاں گندھک کے بھاری مالیکیولز غالب ہیں اور سطح پر میگما کا سمندر مسلسل موجود رہتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف سیاروں کی اقسام کے بارے میں ہماری سمجھ بڑھے گی بلکہ یہ کائنات میں موجود عجیب و غریب دنیاؤں کے بارے میں مزید تحقیق کے دروازے بھی کھولے گی۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026