LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

انسانوں کے بعد روبوٹ بھی بھیک مانگنے لگا

Web Desk

14 March 2026

پیشہ ور بھکاری بھی ہوتے ہیں اور کچھ ضرورت کے تحت بھی بھیک مانگتے ہیں مگر سڑک پر روبوٹ بھی بھیک مانگ رہا ہے۔
انسان یا تو کسی ضرورت کے تحت مجبور ہو کر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، یا پھر وہ پیشہ ور بھکاری ہوتا ہے، جس کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔ اس کی مثال کئی کروڑ پتی بھکاری ہیں، جو منظر عام پر آ چکے ہیں۔
تاہم بھارت میں سڑک پر آپ کو اب انسان کے بجائے ایک روبوٹ بھیک مانگتا اور سب کے سامنے ہاتھ پھیلاتا دکھائی دیتا ہے، اب اس کیا مجبوری ہے یا وہ پیشہ ور بھکاری ہے، جانتے ہی اس کی تفصیلات میں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند نوجوانوں نے تجرباتی بنیادوں پر ایک بھکاری روبوٹ بنایا۔ انہوں نے پروگرامنگ کے ذریعہ اس کو بھیک مانگنے کا ٹاسک دیا، جو اس نے کامیابی سے پورا کیا۔
نوجوانوں نے روبوٹ میں پروگرامنگ سیٹ کر کے اس کو ایک سڑک پر چھوڑ دیا اور خود وہاں سے دور ہٹ گئے۔ پھر روبوٹ نے سڑک پر چلتے ہوئے راہگیروں کے پاس جا کر ان سے مخصوص انداز میں گفتگو کی اور بھیک مانگنے کے لیے ہاتھ بھی پھیلائے۔
سڑک پر ایک روبوٹ کو بھیک مانگتے دیکھ کر لوگ حیران ہوئے اور اکثریت نے یہ نا قابل یقین دلچسپ منظر اپنے موبائل فون کیمروں میں محفوظ کر لیا، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، “انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا تجربہ بھی شروع ہو گیا ہے”، جبکہ دیگر نے اس تجربے کو ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل پر طنزیہ عکاسی قرار دیا۔