LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

میتھی کے چند بھیگے ہوئے بیج نہار منہ کھائیں، طاقت کا حیرت انگیز خزانہ

Web Desk

13 March 2026

میتھی کے بیج فائبر، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ایک غذائیت بخش غذا ہیں جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے، ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کم کرنے اور بالوں کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

میتھی صدیوں سے قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی آ رہی ہے اور جدید تحقیق بھی اس کے کئی طبی فوائد کی تصدیق کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ استعمال کیے جائیں تو ان کے فوائد مزید بڑھ سکتے ہیں۔

ان بیجوں میں وٹامن اے، بی، سی اور کے کے علاوہ فائبر، آئرن، میگنیشیم، مینگنیج اور پوٹاشیم جیسے اہم معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھیگی ہوئی میتھی بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز کا جذب ہونے کا عمل کم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ میتھی میں موجود ایک خاص جزو انسولین کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیتا ہے، جس سے شوگر کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی قدرتی علاج کو باقاعدہ معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کیا جائے۔