انڈوں میں موجود جز دماغی عمر کی رفتار سست کرنے میں مددگار قرار
Web Desk
13 March 2026
انڈوں کو صحت بخش غذا سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان میں پروٹین اور مفید چکنائی سمیت متعدد ضروری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں ناشتے کے لیے بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں میں موجود ایک اہم جز کولین دماغی عمر کی رفتار کو سست کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل ایجنگ اینڈ ڈیزیز میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد کے خون میں کولین کی سطح صحت مند وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جسم میں کولین کی کمی انسولین کی شدید مزاحمت، سوزش اور جگر کے افعال میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے، جو الزائمر جیسے امراض کے خطرے میں اضافے سے منسلک ہیں۔
محققین نے بتایا کہ الزائمر سے متاثر ہونے سے کئی سال پہلے ہی جسم میں کولین کی سطح کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق کولین سے بھرپور غذاؤں جیسے انڈوں کا باقاعدہ استعمال میٹابولک اور دماغی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار نوجوان افراد کے ڈیٹا کا موازنہ دماغی تنزلی کے شکار معمر افراد کے ڈیٹا سے کیا گیا، جس سے یہ اشارہ ملا کہ جوانی میں میٹابولک تناؤ بعد کی زندگی میں دماغ پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
تاہم محققین نے واضح کیا کہ ان نتائج کو حتمی قرار دینے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
1 May 2026
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
1 May 2026
ملتان: نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ؛ دبئی سے آنے والا 40 سالہ شخص زیرِ علاج
30 April 2026
13 اقسام کے کینسر اور موٹاپے کے درمیان تعلق کا انکشاف
30 April 2026
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل
29 April 2026
کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی
29 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025 میں 14 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
28 April 2026