ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی
Web Desk
12 March 2026
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس ماڈیولر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے محمد حمزہ مسعود نے 1050 میں سے 973 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی اسماء خالد اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج لاہور کی عیشاء علی نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں امیدواروں نے 946 نمبر حاصل کیے۔ تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ایمان علی خان نے 942 نمبر لے کر حاصل کی۔
امتحان میں صوبے بھر کے 44 میڈیکل کالجوں کے مجموعی طور پر 5867 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 4821 کامیاب جبکہ 1038 ناکام قرار پائے، اس طرح مجموعی کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یونیورسٹی نے پریکٹیکل امتحان ختم ہونے کے تیسرے ہی دن نتائج کا اعلان کر دیا جبکہ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملتان: نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ؛ دبئی سے آنے والا 40 سالہ شخص زیرِ علاج
30 April 2026
13 اقسام کے کینسر اور موٹاپے کے درمیان تعلق کا انکشاف
30 April 2026
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل
29 April 2026
کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی
29 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025 میں 14 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
28 April 2026
وٹامن ڈی فائدہ یا نقصان؟ کن افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے
28 April 2026
صحت کے نظام کی بہتری اولین ترجیح، آبادی میں اضافہ بڑا چیلنج ہے: مصطفیٰ کمال
27 April 2026