LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

مریم نواز کا کڈنی ڈے پر خصوصی پیغام: عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین

Web Desk

10 March 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی کڈنی ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 85 کروڑ سے زائد افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہیں، جو تشویش کا باعث ہے۔

مریم نواز شریف نے گردے عطیہ کرنے والے افراد کے جذبے کو سراہا اور بنیادی نگہداشت کے معالجین کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صاف پانی پینا، ورزش کرنا اور صحت بخش غذا اختیار کرنا گردے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کڈنی ڈے صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا، گردوں کی باقاعدہ جانچ اور گردوں کے فیل ہونے اور دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گردوں کے مریضوں کے لیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے ٹرانسپلانٹ کارڈ مہیا کیا گیا ہے، اور ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ علاج کی حد 10 لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی محنت کو سراہا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلسز سروسز کو نجی شعبے کے تعاون سے بہتر بنایا جا رہا ہے اور جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فری ڈائیلسز پروگرام کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ یہ اقدامات صحت مند اور بھرپور زندگی کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔