وفاقی حکومت کا کل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
9 March 2026
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں فائیو جی سروس متعارف کرانے کے لیے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کل (منگل) سے شروع کی جائے گی۔
اس حوالے سے Attaullah Tarar، وفاقی وزیر آئی ٹی Shaza Fatima Khawaja اور Hafeez Ur Rehman نے صحافیوں کو بیک گراؤنڈ بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 1987 سے اب تک 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم پر پورا پاکستان چل رہا ہے جبکہ اب ملک میں 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلام ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی اور اس عمل کو لائیو رکھا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیئرمین Pakistan Telecommunication Authority میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں شرکت کے لیے اپنے اپنے کنسلٹنٹس ہائر کیے ہیں۔ موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹ ویئر کو چیک کیا اور کسی کمپنی نے کسی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائیو جی سروس کے آغاز سے موبائل پیکجز مہنگے نہیں ہوں گے اور پی ٹی اے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ ان کے مطابق ابھی یہ طے نہیں کہ نیلامی سے حکومت کو کتنا ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ حکومت کا مقصد صرف پیسے اکٹھے کرنا نہیں بلکہ ملک میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026