پاکستان کی پہلی مقامی الیکٹرک کار رواں سال سڑکوں پر آنے کا امکان
Web Desk
7 March 2026
پاکستان میں پہلی بار مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑی (ای وی) رواں سال جون یا جولائی تک سڑکوں پر متعارف کرائی جائے گی۔ یہ اعلان Engineering Development Board کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد علی منصور نے کراچی میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔
حامد علی منصور کے مطابق لاہور میں قائم پلانٹ میں تیار ہونے والی یہ گاڑی ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر تقریباً 180 کلومیٹر کا سفر کر سکے گی، اور اس کی قیمت 10 لاکھ روپے سے کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد کو چار پہیوں والی گاڑی کی طرف منتقل کرنا آسان ہو۔
ای ڈی بی کے سربراہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا مقصد گاڑیوں کو عوام کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور مقامی آٹو انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑی آٹو کمپنیوں کی طویل عرصے سے قائم اجارہ داری ختم ہونے کے قریب ہے اور دو سے تین مزید کمپنیاں بھی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔ حکومت ’میڈ اِن پاکستان‘ گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 100 ارب روپے کے ایکسپورٹ مراعاتی پیکج پر بھی کام کر رہی ہے۔
Small and Medium Enterprises Development Authority کے ڈائریکٹر مشہود خان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی کامیابی پر ہے، جو تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو روزگار فراہم کر رہے ہیں اور ملکی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری
2 May 2026
ایپل کو اپنی ڈیوائسز کے لیے سخت مشکلات کا سامنا
2 May 2026
یوٹیوب کا ایسا فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب جسے اب تک ماہانہ فیس ادا کرکے ہی استعمال کیا جاسکتا تھا
1 May 2026
چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
1 May 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رجسٹریشن کو تیار نہیں، پی ٹی اے حکام
1 May 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور
30 April 2026
اے آئی بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں میں اضافے کا انکشاف!
30 April 2026
مہنگا ڈیزل ہونے کے باعث انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر
30 April 2026