برطانیہ کا افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
Web Desk
4 March 2026
برطانیہ نے افغانستان سمیت چار ممالک کے شہریوں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبا کے لیے ویزوں کا اجرا بند کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پہلی بار ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی مرحلہ وار ختم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ امیگریشن نظام کو منظم کرنے اور پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع
16 April 2026
حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
16 April 2026
اسلام آباد مذاکرات سے قبل وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے حکام کا اہم اجلاس
16 April 2026