آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ دو بار چوری ہوا،بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
18 November 2025
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ سازش کے تحت ہمارے حقِ حکمرانی پر ڈاکا ڈالا گیا اور ہمارا مینڈیٹ چھین کر ایک کٹھ پتلی کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور میں آزاد کشمیر کے فیصلے کو قبول تو کیا تھا مگر دل اس پر مطمئن نہیں تھا۔ ماضی کے غلط فیصلوں کے باعث کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا، جس کا اثر عوام نے بھی محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا جو سیاسی منشور ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔
انہوں نے اپنے امیدوار فیصل راٹھور کے متعلق کہا کہ انہوں نے جو وعدے کیے ہیں وہ کشمیری عوام کی امانت ہیں، اور ان وعدوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جس منشور کی بنیاد پر عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، اسے پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ چھ ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کے لیے ایک امتحان ہے، مگر ہم بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کے درمیان بیٹھ کر حکومت چلائیں گے۔بھارت کی شکست کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے معرکۂ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، اب جہاں بھی ان کا نمائندہ جاتا ہے لوگ اسے یاد دلاتے ہیں کہ پاکستان نے آپ کے سات جہاز گرائے تھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کشمیری عوام کے مینڈیٹ کا ہر قیمت پر احترام کرے گی
متعلقہ عنوانات
اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق
16 June 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت
16 June 2026
وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف
16 June 2026
محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
16 June 2026
امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر
16 June 2026
ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان
16 June 2026