کیلیفورنیا کی انوکھی آبشار، جہاں فروری میں ‘لاوا’ بہتا نظر آتا ہے
Web Desk
25 February 2026
کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک کی مشہور آبشار ہر سال فروری میں ایسا دلکش منظر پیش کرتی ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔
یہ آبشار تقریباً 650 میٹر بلندی سے نیچے گرتی ہے، مگر فروری کے وسط سے اختتام تک سورج غروب ہونے کے وقت ایک حیرت انگیز قدرتی مظہر دیکھنے میں آتا ہے، جب شام کے وقت سورج کی نارنجی اور سرخی مائل روشنی پانی پر پڑتی ہے تو پانی کا رنگ سرخ اور نارنجی دکھائی دینے لگتا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پانی نہیں بلکہ آگ یا لاوا بہہ رہا ہو۔
امریکی نیشنل پارک سروس کے مطابق یہ منظر صرف مخصوص موسمی اور ماحولیاتی حالات میں نظر آتا ہے، آسمان کا صاف ہونا اور آبشار میں پانی کا بہاؤ ضروری ہوتا ہے، اگر بادل یا دھند موجود ہو تو یہ دلکش نظارہ غائب ہو جاتا ہے۔
عام طور پر اس آبشار میں پانی سردیوں کے موسم میں بہتا ہے اور سورج غروب ہونے کے چند لمحوں کے لیے پیدا ہونے والا یہ بصری دھوکا قدرت کے حسین ترین مناظر میں شمار کیا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026