LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان

حج آپریشنز ڈیجیٹل بنانے کیلئے وزارتِ آئی ٹی اور مذہبی امور میں معاہدہ

Web Desk

25 February 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان اس سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد حج کے عمل کو شفاف، سہل اور انسانی غلطیوں سے پاک بنانا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اس نئے نظام کے تحت آئندہ سال حج کی درخواست جمع کروانے سے لے کر وطن واپسی تک تمام مراحل “اینڈ ٹو اینڈ” ڈیجیٹل ہوں گے۔ عازمینِ حج کے لیے ایک سادہ اور آسان فہم آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا، جبکہ ‘پاک حج’ موبائل ایپ کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ کے مطابق، اس ڈیجیٹلائزیشن سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ ممکن ہوگا اور سعودی ٹائم لائنز کی پابندی یقینی بنائی جائے گی، جس سے عازمین کو کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔