LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان

سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز

Web Desk

5 October 2026

:

وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ انتظام سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمینِ حج سے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا عمل آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے تمام عازمینِ حج 5 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک اپنے مقررہ بینکوں میں دوسری قسط جمع کروا سکتے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط جمع کروانے سے قبل اپنا مجاز میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے بغیر قسط قبول نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقررہ آخری تاریخ 20 اکتوبر تک قسط جمع نہ کرانے والے عازمین کی حج درخواست خود بخود منسوخ تصور کی جائے گی، اور درخواست منسوخی کی صورت میں اب تک جمع کرائے گئے واجبات متعلقہ عازم کے بینک اکاؤنٹ میں واپس منتقل کر دیے جائیں گے۔