پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
Web Desk
3 October 2026
پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے چیئرمین یوسف خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹس پر انحصار ختم کر کے مکمل طور پر اپنی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ‘جناح ون’ (Jinnah-1) سال 2028ء میں چاند کی سطح پر اترے گی۔ ورلڈ سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی ایام نوجوانوں کو خلائی ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حالیہ برسوں میں قومی خلائی پروگرام نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔
چیئرمین سپارکو نے خلائی مشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنوری 2025ء میں پاکستان نے اپنا ‘ای ون’ (E-1) سیٹلائٹ خلا میں بھیجا، جس کے بعد جولائی 2025ء اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔ اس وقت پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس خلا میں سرگرم عمل ہیں جو زراعت، شہری منصوبہ بندی، انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج کی توسیع اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026
اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع
3 October 2026