LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Web Desk

4 October 2026

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ حملوں کے فوری بعد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ ان تنازعات کی وجہ سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک سعودی عرب کی پیداواری صلاحیت اور سپلائی لائن شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے ‘مربن کروڈ آئل’ (Murban Crude) کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو گئی، تاہم دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔