گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
Web Desk
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میسجز میں یکم اکتوبر 2026 سے ایک نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد پیغامات کے استعمال اور مختلف آپشنز تک رسائی کو مزید آسان اور موثر بنانا ہے۔ نئی اپڈیٹ کے تحت کسی بھی پیغام کو لانگ پریس کرنے پر ریپلائی، فارورڈ، کاپی، سٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور اور انفو جیسے اہم آپشنز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے، جبکہ تصاویر کے لیے ریمکس اور سیو کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس اپڈیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ صارف اب پورا پیغام کاپی کرنے کے بجائے اس کے کسی مخصوص حصے کو منتخب کر کے کاپی، ترجمہ یا سلیکٹ آل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ پیغام منتخب کرنے پر دلکش اینیمیشن، ہلکی وائبریشن اور سکرین کے درمیان نمایاں ہونے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، اور اگر یہ فیچرز شو نہ ہو رہے ہوں تو ایپ کو فورس اسٹاپ کر کے دوبارہ کھولنے سے یہ فعال ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026