LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت تصادم چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی

چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا

Web Desk

4 October 2026

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے اور خطرناک آن لائن فراڈ سے خبردار کیا گیا ہے، جس میں سائبر مجرمان جعلی پیغامات اور لنکس کا سہارا لے کر صارفین کو نقصان دہ ویب سائٹس کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فراڈ کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب صارف گوگل پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کرتا ہے۔ سرچ نتائج میں اوپر ظاہر ہونے والے اسپانسرڈ (Sponsored) اشتہار کے ذریعے صارف بظاہر اصل ویب سائٹ پر پہنچتا ہے، جہاں ایک جعلی کسٹم جی پی ٹی پیش کیا جاتا ہے۔ دھوکہ دہی کو مزید مستند بنانے کے لیے اس جعلی جی پی ٹی کو “پلس 5.6” کا نام دیا گیا ہے تاکہ صارف اسے اوپن اے آئی کا نیا ماڈل يا رسمی فیچر سمجھ لے۔

اس جعلی کسٹم جی پی ٹی میں صارف کے کسی بھی سوال کے جواب میں ایک مخصوص پیغام دکھایا جاتا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بنیادی ڈومین پر سروس محدود ہے، لہٰذا چیٹ جی پی ٹی پلس میں اپ گریڈ کریں یا دیے گئے متبادل لنک پر جائیں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق خطرناک ترین مرحلہ تب شروع ہوتا ہے جب صارف اس متبادل یا بیک اپ ڈومین پر کلک کرتا ہے، جس سے اس کے کمپیوٹر یا موبائل میں میلویئر (Malware) انسٹال ہونے یا حساس ذاتی معلومات چوری ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپانسرڈ لنکس پر آنکھیں بند کر کے کلک نہ کریں اور کسی بھی لنک کو کھولنے سے قبل ویب ایڈریس (URL) کی مکمل تصدیق لازمی کریں۔